کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کے مریض 1 لاکھ 76 ہزار617 ہو گئے

ملک میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد3501 ہو گئی،24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 ہزار 951 نئے کیسز سامنے آئے، مریض 1 لاکھ 76 ہزار617 ہو گئے، اب تک کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 119 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 3501 ہو گئی، کورونا کے مزید 4 ہزار 951 کیسز سامنے آئے جس سے مریض ایک لاکھ 76 ہزار617 تک پہنچ گئے۔

کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں67 ہزار353 ہیں، پنجاب میں 65 ہزار739، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 444 ، بلوچستان میں 9 ہزار328، اسلام آباد میں 10ہزار 662، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 278 اور آزاد کشمیرمیں 813 کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 855 ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 10لاکھ ،71ہزار 642 ہو گئی۔