آج سے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیےگئے ہیں۔فائل فوٹو
آج سے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیےگئے ہیں۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں کرفیو ختم۔کاروبار زندگی بحال

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھرمیں لگائے گئے کرفیو کو ختم کردیا گیا ہے۔ حکومت نے کرونا پروٹوکول کے مطابق ملک میں ہرطرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے، خواتین کے بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت کھیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار 21 جون سے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیےگئے ہیں۔

ہفتے کے روز سعودی وزارت کھیل نے اعلان کیا کہ اتوار21 جون 2020 سے، جم اورکھیلوں کے مراکز میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

وزارت نے مواصلاتی ویب سائٹوں پرجاری بیانات میں ریٹرن پروٹوکول کے لیے ہدایت جاری کی ہیں۔ ان میں سرگرمی کی واپسی کے لیے ضروری طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت کھیل نے15 مارچ 2020ء کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تا اطلاع ثانی ملک بھر میں مختلف کھیلوں اور تمام ٹورنامنٹس اور مقابلوں کے ساتھ ساتھ ہالز اور نجی کھیلوں کے مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔