22 ستمبرکو دن اوررات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔فائل فوٹو
22 ستمبرکو دن اوررات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔فائل فوٹو

آج سال کا دن طویل ترین اوررات مختصر ہوگی

21 جون بروز اتوار سال کا دن طویل ترین اوررات مختصر ترین ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا جس کے بعد 22 جون سے دن کی طوالت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصرترین رات ہوگی جس کی وجہ سورج کی روشنی ہے جو اس دن زیادہ دیر تک رہتی ہے،21 جون کو سورج کی روشنی کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔

ماہرین کے مطابق 21 جون کے بعد سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونی شروع ہو جائیں گی یعنی 22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

22 ستمبرکو دن اوررات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن کہا جاتا ہے۔