کراچی کا رہائشی 17 سالہ تنویر والد کی پسٹل کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔فائل فوٹو
کراچی کا رہائشی 17 سالہ تنویر والد کی پسٹل کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک کا شوقین ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

تنویر نامی نوجوان پستول کے ساتھ ٹک ٹاک  بنارہا تھا کہ گولی چلنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوانوں کی موت ہونے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم ٹک ٹاک کا جنون کم نہیں ہورہا، اور ٹک ٹاک کا شوقین ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کا رہائشی 17 سالہ تنویر والد کی پسٹل کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا اور اسے معلوم نہ تھا کہ پسٹل کے چیمبر میں گولی ہے، اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی سچل تھانے کی حدود سکندر آباد کا رہائشی تھا اور موت کا باعث بننے والا پسٹل لائسنس یافتہ ہے، تنویرکے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکردیااور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے۔