ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی کو بھی ہٹا دیا گیا، تنویر تنیو کو ایس ایس پی شکارپور تعینات کردیا گیا
ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی کو بھی ہٹا دیا گیا، تنویر تنیو کو ایس ایس پی شکارپور تعینات کردیا گیا

سندھ میں کرونا سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی

سندھ پولیس کے مزید 22 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ اس عالمی وبا سے انتقال کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوارکی صبح تک سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے متاثر ملازمین کی تعداد 1022 تھی جو 22 مریضوں کے اضافے کے ساتھ پیر کی صبح تک 1044 ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوارکو چھٹی ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اس ڈیٹا بیس میں شامل نہیں کی جاسکی اس کی وجہ سے ریکارڈ میں کورونا وائرس صحتیاب کیسز 270 ہی ہیں اور پولیس میں کورونا وائرس کے کل ایکٹو کیسز 761 ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے ملازمین کو حادثاتی شہید کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے تحت شہید کے خاندان کے کسی ایک خونی رشتہ دار کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی۔

شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک خاندان کو مکمل تنخواہ اور دیگر تمام مراعات فراہم کی جائیں گی اور شہید کے بچوں کی شادیوں یا تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں اسکالرشپ دی جائے گی۔

شہید کی فیملی اگر سرکاری کوارٹر یا فلیٹ میں مقیم ہے تو شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک اس رہائش کی سرکاری سہولت فراہم برقرار رہے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے شہید پولیس ملازم کے ورثاء کو حادثاتی موت کی کیٹیگری کے 10 لاکھ روپے امداد کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔