ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔فائل فوٹو
ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون نے واقعی استعفیٰ دیدیاِ؟

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اورانہوں نے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیاہے جسے فی الحال قبول نہیں کیا گیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیاہے لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ، ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھاک ہ وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکی ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر جا چ کے ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دورکرلیاہے،ان کا استعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ۔

کچھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اورکہا کہ وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی  نے یہ دعویٰ کردیا کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیارکرلیں۔