اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔فائل فوٹو
اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔فائل فوٹو

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران شور شرابہ۔ڈپٹی اسپیکر بے بس

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت اوراپوزیشن کے اراکین آپس میں الجھ پڑے۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو کی تقریرکے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اراکین نے شور شرابا کیا۔

اس موقع پرکلثوم چانڈیو نے اپوزیشن رکن اسمبلی نصرت سحرعباسی کو باگڑی یعنی خانہ بدوش کہہ کر مخاطب کیا۔

شور شرابے کے دوران ڈپٹی اسپیکرنے باربار نصرت سحر سے خاموش رہنے کی اپیل کی اورکہا کہ آپ یہ جھگڑا بند کریں اور ہاؤس کو متاثر نہ کریں۔

اس موقع پر امتیاز شیخ اور مکیش کمار چاولہ نے مداخلت کی اور اسپیکر سے ہاؤس آرڈر میں لینے کا مطالبہ کیا۔

مکیش چاولہ نے اسپیکرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، آپ ہاؤس کنٹرول کرنےکی کوشش کریں۔

انہوں نے نصرت سحرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن تم ٹی وی پرآگئی ہو،اب تو خاموش ہوجاؤ۔

مکیش چاولہ نے مزید کہا کہ اگر یہ (نصرت سحر) خاموش نہ ہوئیں تو میں اپنے اراکین کو بھی چپ نہیں کرواسکوں گا اور شور شرابہ بڑھے گا۔