پی پی اور ن لیگ فضل الرحمان کو کوئی تحریر بھی دینے پر تیار نہیں،وہ مذاکرات کا دروازہ بند کرنا نہیں چاہتیں،وزیر ریلوے
پی پی اور ن لیگ فضل الرحمان کو کوئی تحریر بھی دینے پر تیار نہیں،وہ مذاکرات کا دروازہ بند کرنا نہیں چاہتیں،وزیر ریلوے

شیخ رشید نے ایک لاکھ نوکریوں کا شوشہ چھوڑ دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرونا سے نجات پاتے ہی ایک لاکھ نوکریوں کا شوشہ چھوڑ دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں ریلوے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے جارہا ہے۔ ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں دینے کے لیے ٹینڈر دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ان کے دورحکومت میں چوربازاری نہیں چلے گی،لوگوں نے بدمعاشیاں کی ہیں ہمیں معلوم ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صرف میرٹ پر نوکریاں دیں گے، یونین کا پچاس فیصد کوٹہ چینیوں سے منظور نہیں ہورہا پہلے بتارہے ہیں، انہوں نے کہا ایسا نہیں ہوگا کہ ایک ہی گھر کے تین تین چار چار لوگوں کو نوکریاں اور کوارٹردے دیے جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ، عاصم سلیم باجوہ نے کامیاب بنایا، 16 سال قبل ایم ایل ون پر دستخط کیے، آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننے جا رہا ہے، 9 جولائی کو ایکنک میں ایم ایل ون پیش ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس حوالے سےنیا سسٹم بھی آسکتا ہے۔ماں بچے کا ہسپتال بھی اسی سال  مکمل ہوجائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا نالہ لئی کیلیے شاید مجھے عثمان بزدار کے پاس جا کر بیٹھنا ہی پڑ جائے،10 دن چھٹی پر ہوں، آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں ہونے جا رہا، عمران خان مدت پوری کریں گے، حزب اختلاف اور حکمرانوں کے درمیان بہتر راستے بننے جا رہے ہیں، اختر مینگل کہیں نہیں جاتا، بہت سارے اختر مینگلوں کو جانتا ہوں۔

شیخ رشید کہ میرا 24 کلو وزن کم ہوگیاہے، ڈاکٹرز نے 7 دن آرام کا مشورہ دیاہے جس پر عمل کر رہا ہوں، میں اب بدلہ ہوا شیخ رشید ہوں۔

کورونا وائرس کو شکست دینے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو آج ایک مرتبہ پھر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلیفون کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت یابی پر مبارکباد دی اور دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، ملٹری ہسپتال کے انتظام بہترین تھے۔ ڈاکٹرز اوراسٹاف نے بہت خیال رکھا۔ میری صحت سےمتعلق آپ کی کاوشیں ہمیشہ یادرکھوں گا۔