بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی
بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی

نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پھرطلب کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پھرطلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 6 جولائی کو سندھ روشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 4 جون سندھ روشن کیس میں طلب کیا لیکن وزیر اعلیٰ سندھ نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ سال ستمبر میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب نے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزم کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا اور ان سے نیب کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔