قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو
قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو

’’اب اتحادی نہیں رہے‘‘بی این پی کا وزیراعظم کی دعوت میں شرکت سے انکار

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی عشائیہ کی دعوت ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ حکومتی اتحادی نہیں رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کیا ہے جس میں بی این پی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم انہوں نے عشائیے میں شرکت سے انکارکردیا۔

بی این پی کے رہنما جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ وزیراعظم کا عشائیہ حکومتی اتحادیوں کےلیے ہے، ان کی جماعت اب اتحادی نہیں رہی اس لیے ان کا وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں۔

یاد رہےگزشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سرداراختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کی تھی۔تحریک انصاف کی جانب سے منانے کی کوششوں پران کا کہنا تھا کہ  حکومت میں جانا اب میرے بس میں نہیں، حکومت سے علیحدگی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے  کسی فرد واحد کا نہیں۔