30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی
30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی

پاکستان میں کورونا کے مریض 2 لاکھ سے تجاوزکرگئے

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور مجموعی کیسزکی تعداد 2 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 25 ہزار13 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار72 افرا د میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دولاکھ 2 ہزار955 ہو گئی ہے جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہارگئے اور اموات 4 ہزار 118 ہو گئیں تاہم 92 ہزار 624 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کولوٹ گئے۔

کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے جہاں تعداد 78 ہزار 267 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 74 ہزار 202، کے پی کے میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 1423اورآزاد کشمیر میں ایک ہزار27 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 2 ہزار 805 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہوگئی ہے ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 1673 ہو گئی ہے، سندھ میں 1243، کے پی کے میں 914، اسلام آباد میں 122، گلگت بلتستان میں 24 ، بلوچستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک ملک بھر میں 92 ہزار 624 افراد صحت یا ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 43 ہزار 444 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 25 ہزار 162، کے پی کے میں 12 ہزار 149، اسلام آباد میں 6 ہزار532، گلگت بلتستان میں 1062، بلوچستان میں 3 ہزار810اورآزا د کشمیر میں 465 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لو ٹ چکے۔