پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

حکومت نے پٹرول فافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

حکومت نے پٹرول فافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کرکے عوام پر بجلیاں گرادیں۔

وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے بڑھائی گئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ خیال رہے کہ آج کے اضافے سے پہلے  پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ترین سطح پر تھیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں پٹرول کی قیمت 80 روپے سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 178 روپے بنتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے پٹرول بم گرائے جانے کے بعد  پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔