حکومت کے اتحادی ہیں مگرعشائیہ میں شریک نہیں ہورہے،فائل فوٹو
حکومت کے اتحادی ہیں مگرعشائیہ میں شریک نہیں ہورہے،فائل فوٹو

ق لیگ کی بھی وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سے معذرت

مسلم لیگ (ق)نے وزیراعظم عمران خان کے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان ق لیگ کاکہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں کی مصروفیات کی بناپرعشائیہ میں شریک نہیں ہورہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی اور حکومتی ارکان کو وزیراعظم ہاﺅس میں عشائیہ دیاجائے گا جس میں معاونین، مشیر بھی شریک ہیں۔بی این پی مینگل پہلے ہی عشائیہ میں شرکت سے انکار کرچکی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ(ق)کی قیادت سے رابطہ کیا گیا اورباضابط عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم مسلم لیگ (ق)نے وزیراعظم عمران خان کے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ق لیگ کاکہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں کی مصروفیات کی بناپرعشائیہ میں شریک نہیں ہورہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں مگرعشائیہ میں شریک نہیں ہورہے،بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کوووٹ دے رہے ہیں۔