بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔فائل فوٹو
بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔فائل فوٹو

کرتارپورصاحب کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش بھارت نے ٹھکرا دی

پاکستان کی جانب سے سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتارپورصاحب کو دوبارہ کھولنے کی مخلصانہ پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا۔

مودی سرکارکی تنگ نظری، بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کردی گئی۔ پاکستان نے راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کےموقع پر 29جون کو راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ دنیا بھرمیں جیسےعبادت گاہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کرتارپور راہدری کھولنےکی تیاری کر رہا ہے، ہم بھارت کو 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق اپنی آمادگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل کرتارپور کوریڈور کو 16 مارچ کو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کو کرتارپور کوریڈور دوبارہ کھولنے ایس او پیز پر تبادلہ خیال کی دعوت بھی دی تھی۔