بے نظیراورنوازشریف پھربھی امیدیں تھیں۔فائل فوٹو
بے نظیراورنوازشریف پھربھی امیدیں تھیں۔فائل فوٹو

حسن نثارنے عمران خان کی حمایت کرنے پرخود کواحمق قرار دیدیا

سینئیر صحافی حسن نثارکا کہنا ہے کہ میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الوکا پٹھا ہوں، میرا عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں، ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر خود کو احمق قراردیدیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ میں مایوسی پھیلاتا ہوں لیکن میرے جیسا تو کوئی احمق امید پرست تھا ہی نہیں جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھے۔

انہوں نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ یہ خوابوں کا آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار اقتدار دیکھ رہے ہیں، اگر یہ دوچار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ کا کیا پتہ؟ مجھے عمران خان کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ یہ پاپولرآدمی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے تحریکِ انصاف حکومت سے کرپشن کا اعتراف کرنے کے مطالبے پر سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو کہیں کہ پہلے اپنی کرپشن کا اعتراف کریں۔

یہ جتنے ٹی ٹی کپور ہیں، یہ کمیشنیں، کک بیکس ہیں، چھاچھ تو بولے چھلنی بھی بولے۔ حسن نثار نے مزید کہا کہ میرا عمران خان سے لینا دینا نہیں ہے، 20 سال سے بس جان پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تیسری قوت کی امید رکھی، میں نے عمران خان کے حق میں اسکی حکومت آنے سے پہلے کالم لکھے لیکن میں احمق تھا۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ لو کہتے ہیں کہ میں مایوسی پھیلاتا ہوں جبکہ میں نے تو ان سے بھی امید لگائی جن کو لوگ کافی کچھ کہتے تھے۔

ان کا کہناتھا کہ میں بے نظیر اور نوازشریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھرا ہے، دوسری چھری ہے، ایک کھڈا ہے تو دوسری کھائی ہے لیکن پھر بھی ان سے امیدیں تھیں،ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔