پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں حملے کی کوشش کرنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے۔فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں حملے کی کوشش کرنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے۔فائل فوٹو

دو حملہ آور مین گیٹ پرہی مارے گئے۔فیصل ایدھی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بناد یا گیااورایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ گیٹ کے قریب ہی گاڑی چھوڑکرانہوں نے چیک پوسٹ کی طرف دستی بم پھینکا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈزنے بروقت کارروائی کی،اس صورتحال میں پولیس کیساتھ آمنا سامنا ہونے پردو حملہ آور مین گیٹ پرہی مارے گئے جبک اندر پہنچنے والے دو حملہ آور بھی زخمی تھے،حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں سوال پرانہوں نے بتایا کہ کہا جارہاہے کہ چار حملہ آور تھے۔

دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق دستی بم حملے کے بعد بھگدڑمچ گئی جس کا فائدہ اٹھاتےہوئے چاروں دہشتگرد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن فورسزکی کارروائی کو دیکھتے ہوئے دو فوری واپس آگئے اورگیٹ پر سیکیورٹی فورسزکو روکنے کی کوشش کی ۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی کا سامنا ہونے پر دو حملہ آوروں نے گیٹ پر ہی پوزیشن سنبھال لی اور جوابی کارروائی کی جبکہ دو نے پارکنگ کے ذریعے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی، ان لوگوں نے جوابی کارروائی ہونے پراپنی گاڑی کا سہارا بھی لیا یاشاید بھاگنے کی کوشش کی کیونکہ دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی پر بھی گولیوں کے نشانات ہیں۔

یادر ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں حملے کی کوشش کرنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان سے مقابلے میں چار سیکیورٹی گارڈ اورایک پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا، فائرنگ کے نیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے جو سول ہسپتال میں منتقل کیے گئے جس کی تصدیق ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے کی۔