بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

واہگہ بارڈرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان نے واہگہ بارڈرکراسنگ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا،افغان حکومت نے دوطرفہ تجارت کھولنے کیلیے خصوصی درخواست کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 15 جولائی سے واہگہ کراسنگ پوائنٹ سے افغان ایکسپورٹس دوبارہ شروع کردی جائیں گی، بارڈرکراسنگ سے ایکسپورٹس بحال کرتے ہوئے کووڈ 19 پروٹوکولزپرعمل درآمد کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پرعمل درآمد کیا اور افغانستان سے دو طرفہ تجارت اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال کردی۔ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے اصول پرکاربند ہے۔