سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو
سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو

غیر ملکی فنڈنگ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو طلب کرلیا

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مرکز میں برسراقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 15 جولائی کوطلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دی دیا۔

اسکروٹنی کمیٹی نے نوٹس میں کہا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملہ کمیشن کے سامنے پیش کیاجائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کے خلاف جماعت کے سابق بانی ممبر اکبرایس بابر نے درخواست دائرکررکھی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا نے 23 اکتوبر 2019 کو غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے اسکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدرکی بطورڈپٹی اٹارنی جنرل پیشی پراعتراض کیا تھا۔