شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو
شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو

ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی میں3 ماہ کی توسیع

محکمہ داخلہ سندھ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی میں3 ماہ کی توسیع کردی۔

ملزمان کی نظر بندی میں3 ماہ کی توسیع کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کو انسداد دہشت ایکٹ کی دفعہ 11 ٹرپل ای کے تحت نظر بند رکھا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو رہا کر دیا گیا تو وہ پھر سے دہشتگردی کا نیٹ ورک بنا سکتے ہیں۔ملزمان میں احمد عمر سعید، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں چاروں ملزموں کی سزائوں کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔