عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو

مغوی شہری کی عدم بازیابی پر20 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شہری کی عدم بازیابی پر سیکریٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد سمیت دیگرافسران پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارالحکومت کے شہری سلمان فاروقی کے مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ناقص تفتیش اور شہری کی عدم بازیابی پرآئی جی اسلام آباد پولیس، وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایچ او تھانہ لوئی بھیرپر20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے آئی جی، ایس پی انویسٹیگیشن اورایس ایچ او کیخلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیے۔

ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی پر اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیف سٹی کیمروں سے خواتین کی لی گئی تصویریں پولیس کو بڑی واضح نظر آتی ہیں، آپ اپنے دوستوں کو وٹس ایپ بھی کردیتے ہیں، لیکن شہری کے اغوا کی آپ کو سیف سٹی سے ویڈیو نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ شہری سلمان فاروقی کے والد نے بیٹے کی عدم بازیابی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔