طالبان کے حملے میں 13 افغان اہلکار ہلاک،10 زخمی
ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جبکہ 4 فوجی شامل ہیں۔
ان ملزمان کو پل چرخی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔فائل فوٹو
قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پرطالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جبکہ 4 فوجی شامل ہیں۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پررات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسزکے دستوں کو طلب کرلیا گیا،سیکیورٹی فورسزسے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔