کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔فائل فوٹو
کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔فائل فوٹو

کشمیرکسی جادو ٹونے سے آزاد نہیں ہو گا۔شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس راستے نے ایٹمی طاقت بنایا وہی راہ اپنائی تو کشمیر بنے گا پاکستان اورجلد بنے گا۔آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی باتیں چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا، اس کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی، معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم ہونا ہوگا اورعالمی سطح پر بہتر سفارتکاری کرنا ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم روکنا پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 کا دن خطے میں ایک سانحہ ہے، مودی نے کشمیرپراپنا غاصبانہ قبضہ کر کے پوری دنیا کو چیلنج دیا، ہمیں سفارتی سطح پر بھارت کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کشمیر کیلیے جدوجہد کرنی ہوگی، کشمیر کے لیے سفارتی سطح پر آج ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو نے نیو کلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی، نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ko بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، مودی معصوم کشمیریوں کا قاتل ہے، 5 اگست کا واقعہ خطے میں عظیم سانحہ ہے، مودی نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے دکھا دیا وہ مسلمان دشمن ہے۔

واضع رہے وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی تھی۔