دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو

کورونا دنیا بھر میں7 لاکھ 73 ہزار زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں7 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور دو کروڑ18 لاکھ 60 ہزار679 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ 45 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار139 ہو گئی ہے اورمتاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 67 ہزار 765 ہو گئی ہے۔

وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ سات ہزار 879 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اورایک دن میں 916 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار 79 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 27 ہزار 745 افراد متاثر ہیں اور15 ہزار740 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد11 ہزار839 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 87 ہزار345 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 35 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 56 ہزار 757 اموات ہوئی ہیں۔

ترکی میں کورونا کی دوسری لہرکا خدشہ ہے، ایک ماہ بعد دوسرے روز بھی ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔