مسلم گھرانوں کی جانب سے شکنتلا دیوی پر اس سے پہلے بھی ایسے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں
مسلم گھرانوں کی جانب سے شکنتلا دیوی پر اس سے پہلے بھی ایسے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں

بی جے پی رہنمامسلم لڑکیوں کے مذہب تبدیل اور ہندوؤں سے شادیاں کرانے میں ملوث

علی گڑھ: متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما شکنتلا دیوی مسلمان لڑکیوں کو ورغلا کر مذہب تبدیل اور شادی کرانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق بی جے پی کی رہنما اور سابق میئر شکنتلا دیوی پر مسلمان لڑکیوں کو جھانسا دیکر مذہب تبدیل اور ہندو لڑکوں سے شادی کرانے کے الزامات متاثرہ مسلم خاندانوں کی جانب سے تواتر کے ساتھ عائد کیے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں علی گڑھ سے لاپتہ ہونے والی ایک مسلمان لڑکی ہندو لڑکے ساتھ منظر عام پر آئی اور اپنی مرضی سے شادی کرنے کا دعویٰ بھی کیا تاہم مذکورہ لڑکی کے بہنوئی کے مطابق ان کی سالی 7 اگست کو لاپتہ ہوئی تھی اور گھر سے زیور بھی غائب تھا۔
دوسری جانب مسلمان لڑکی کی بہن نے پریس کانفرنس میں بی جے پی رہنما شکنتلا دیوی پر بہن کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری بہن میڈیا کے سامنے جس کار پر بیٹھ کر منظر عام پر آئی وہ شکنتلا کی کار ہے۔
مذکورہ لڑکی کی بہن نے مزید انکشاف کیا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی شکنتلا دیوی مسلمان لڑکیوں کے مذہب تبدیل کرانے اور شادی کرانے میں پیش پیش رہی ہیں۔