اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے، ڈاکٹر فیصل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے، عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آرہی ہے لیکن ہمیں ماسک کا استعمال کم نہیں کرنا، اس بد احتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آسکتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیسز بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار ہمارے اوپر ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 175 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔