انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات4 دسمبر کو کرانے کا اعلان

لاہور: صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ صوبائی وزیر قانون کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کیلئے انتخاب ہوگا۔ ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے 4 دسمبر کی تاریخ فائنل کرکے الیکشن کمشن کو بھجوا دی ہے۔
پہلے مرحلے میں 27 ہزار افراد بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کے انتخابات جنوری میں ہونگے۔
تاہم دوسرے مرحلے کیلئے تاحال تاریخ کا حتمی تعین نہیں ہو سکا ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے کہ 31 جنوری سے قبل بلدیاتی ادارے وجود میں آ جائیں گے۔