75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو
75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے 24 گھنٹوں میں 9 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2لاکھ 99 ہزار659 جبکہ 6359 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز6,794  رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 30ہزار969، پنجاب میں 97,389 ،بلوچستان میں 13,402، خیبرپختونخوا 36,711، گلگت بلتستان میں 3068، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15,780 اورآزاد کشمیر میں 2,340 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وبا سے 2,430 ، پنجاب 2,213، خیبرپختونخوا 1,256، اسلام آباد 177، گلگت بلتستان 73، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار506افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 544 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 28 لاکھ25 ہزار700 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22ہزار830 ٹیسٹ کے دوران 426 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 9 اموات ہوئیں۔