عمارت کے ملبے میں مزید کسی شخص کے ہونے کی امید نہیں۔فائل فوٹو
عمارت کے ملبے میں مزید کسی شخص کے ہونے کی امید نہیں۔فائل فوٹو

اللہ والا ٹاؤن میں گرنے والی عمارت کا ریسکیو آپریشن مکمل

کراچی کے علاقے کورنگی میں گرنے والی چار منزلہ عمارت کا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اوروہاں سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

عمارت گرنے سے چارافراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،خاتون اور بچوں سمیت7 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں مزید کسی شخص کے ہونے کی امید نہیں۔

کورنگی میں اللہ والا ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز رہائشی عمارت زمیں بوس ہوئی تو ابتدا میں ملبے سے ایک 15 سالہ لڑکے کی لاش نکالی گئی تھی۔ رات گئے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران مزید تین افراد کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کی گئیں۔

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جب کہ پولیس اہلکارذولفقارکی اہلیہ اور دو بچے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اہلیہ کی شناخت عائشہ خاتون جب کہ بچوں کی شناخت ارسلان اور عون کے ناموں سے ہوئی ہے۔