میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

کسی بھی لا افسر کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے، شہزاد اکبر

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کے بیان پر وزیراعظم کے مشیر شہزاداکبر نے کہا ہے کہ کسی بھی لا افسر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹو ناکامی کو جاننے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی تمام حقائق دیکھ کر رپورٹ مرتب کرے گی۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی ہے۔تین دن کے اندر سی سی پی او کو رپورٹ کرنا ہوگی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سی سی پی او اپنے بیان پر معافی بھی مانگ چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے انہیں وارننگ بھی دے دی گئی ہے کہ آئندہ ایسے بیانات نہ دیں۔