حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو
حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو

سرعام پھانسی کا قانون موجود نہیں، ایگزیکٹو فیصلہ کرسکتا ہے،مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موٹر وے حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف حکومت کو ایکشن لینا چاہیے۔جرائم کے تدارک کے لیے ملک میں ادارے اور قانون موجود ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
اے پی سی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فضل الرحمٰن نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کے لپے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اگلے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ اے پی سی میں ہوگا۔ میں بھی اے پی سی میں اپنی تجاویز رکھوں گا۔
مجرم کی سرعام پھانسی کے حوالے سے پوچھے گئےسوال کے جواب میں جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں سرعام پھانسی کا قانون موجود نہیں، اس کا فیصلہ ایگزیکٹو کو کرنا ہے۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں ایک خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دینی چاہیے۔