پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے،مائیک پومپیو
پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے،مائیک پومپیو

امریکا نے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں یکطرفہ طور پر بحال کردیں

امریکا نے ایران کے خلاف 2015کے جوہری معاہدے کے تحت معطل کی گئی تمام بین الاقوامی پابندیاں یکطرفہ طور پر بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہےکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مائیک پومپیو کے مطابق پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو عالمی امن اور تحفظ کی جانب ایک قدم قراردیا ہے اورکہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کے ان رکن ملکوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گا جو ان پابندیوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 رکن ممالک نے امریکی اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔