اسٹوڈنٹس یونین کی نمائندہ مریم نے اجلاس میں حجاب پہن کرکیوں شرکت کی۔فائل فوٹو
اسٹوڈنٹس یونین کی نمائندہ مریم نے اجلاس میں حجاب پہن کرکیوں شرکت کی۔فائل فوٹو

فرانس۔مسلمان خاتون کے حجاب پہن کرآنے پراراکین پارلیمنٹ کا احتجاج

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مسلمان خاتون کے حجاب پہن کرآنے پردائیں بازو اور ری پبلکن اراکین پارلیمنٹ احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔

پیرس میں نوجوان نسل میں کورونا وائرس کے اثرات کے حوالے سے اجلاس جاری تھا جس میں برسر اقتدار پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اینے کرسٹائن اور دائیں بازو کی دیگر جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ احتجاجاً باہر چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس یونین کی نمائندہ مریم نے اجلاس میں حجاب پہن کرکیوں شرکت کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اینے کرسٹائن نے کہا کہ انہیں یہ بات بالکل اچھی نہیں لگی کہ نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں کوئی مسلم خاتون حجاب پہن کر شریک ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون رکن ہونے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلیے وہ پارلیمنٹ کی رکن بنی ہیں وہ عوامی جذبات اور سیکولر نظریات کو بالکل نظرانداز نہیں کر سکتیں۔