ایران سے قریبی تعلقات بڑھانے پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
ایران سے قریبی تعلقات بڑھانے پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

امریکا نے27 ایرانی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ سے لگانے کے اعلان کے بعد ایرانی وزارت دفاع سمیت ایرانی جوہری ہتھیار پروگرام سے متعلق 27 کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر، امریکی قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔
مائیک پومپیو نے ایران سے قریبی تعلقات بڑھانے پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
امریکی نمائندہ برائے اقوام متحدہ کیلی کرافٹ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی جانب سے بھی ایران پر دوبارہ سے پابندیاں عائد کرنے کی توقع ظاہر کی۔