شہباز شریف کے حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ کیا فیصلہ آتا ہے؟۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ کیا فیصلہ آتا ہے؟۔فائل فوٹو

اگلا ہفتہ وزیر اعظم کیلیے بہت اہم ہے۔تجزیہ کار

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیلیے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگلا ہفتہ وزیر اعظم کیلیے بہت اہم ہے کیونکہ اس میں بہت کچھ ہونے جارہا ہے اور کئی اندرونی محاذ کھلنے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے شہباز شریف کے حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ کیا فیصلہ آتا ہے؟ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کی گفتگوکے کیا اثرات سامنے آتے ہیں۔