افغان صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسزپرطالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کے بعد طالبان فورسزکا سامان اور ہتھیار بھی لے کرفرارہوگئے۔
طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اورآس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جبکہ حملے کہ ذمے داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔