گروپ نے ٹیکس ادا کیے جانے کی رسید بھی پوسٹ کی ہیں۔فائل فوٹو
گروپ نے ٹیکس ادا کیے جانے کی رسید بھی پوسٹ کی ہیں۔فائل فوٹو

انٹرنیٹ ہیکنگ گروپ نے چوری شدہ ہزاروں ڈالرعطیہ کردیے

انٹرنیٹ کی دنیا میں سائبرکرائم کرنے والے ایک بڑے ہیکنگ گروپ نے فلاحی کاموں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ مذکورہ گروپ نے مختلف کمپنیوں سے چوری شدہ رقم میں سے ہزاروں ڈالر دو فلاحی اداروں کوعطیہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈارک سائیڈ ہیکرز کا دعویٰ  ہے کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر چرائے ہیں، لیکن اب وہ  فلاحی کاموں کے ذریعے لوگوں کوبہترسہولتیں فراہم کرنے کیلیے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

 ہیکنگ گروپ نے ایک ویب سائٹ پر10 ہزارڈالرز دو فلاحی تنظیموں کو بٹ کوائن ڈونیشن دینے کی رسیدیں پوسٹ کی ہیں، اس کے ساتھ گروپ نے ٹیکس ادا کیے جانے کی رسید بھی پوسٹ کی ہیں۔

ان دو فلاحی اداروں میں سے چلڈرن انٹرنیشنل نے ہیکرزسے ڈونیشن لینے سے انکارکردیا جبکہ دوسری تنظیم واٹر پراجیکٹ نے اس معاملے پرلب کشائی سے گریزکیا ہے۔