فرانس کے شہر ليوں ميں نامعلوم مسلح افراد نے چرچ سے باہرنکلنے والے پادری پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 52 سالہ نکولاس کاکاویلاکی شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہرليوں ميں گھات لگائے مسلح شخص نے گرجا گھرکے باہرایک پادری کوگولی ماردی۔ پادری کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
حملہ آورکارروائی کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے کراسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزم سے تفتیشی عمل جا رہی ہے۔ حملہ آورکی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے اورنہ ہی حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ فرانس ميں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دو چرچوں پرحملے میں تین سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی حکام کو چوکنا کردیا گیا ہے اور مرکزی شہروں میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔