اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا یہ شفاف بڈنگ ہے۔فائل فوٹو
اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا یہ شفاف بڈنگ ہے۔فائل فوٹو

توشہ خانے کے تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانے کے تحائف کی نیلامی کا عمل روک دیااوروفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا یہ آرٹیکل 25کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟ ،حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا یہ شفاف بڈنگ ہے اس پر تو پہلے اسٹیپ پر شفافیت نہیں رہی۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ کیا یہ سب کچھ سول بیوروکریسی ہی لینے کی حقدار ہے؟،کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں، یہ آئین کس مرض کی دوا ہے؟۔