میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو مصلحت کے تحت گرفتار نہیں کررہی، فردوس اعوان

حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیوں نہیں کررہی ؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اندر کی بات بتادی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں کے مشورے سے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار نہیں کررہے، کچھ سیاسی مصلحت اور کچھ حکومتی ترجیحات ہیں جو اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دے گی، یہ لوگ لاہور کو میدانِ جنگ بنانا چاہتے ہیں، ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی عمرہ پہنچائے گئے ہیں، راج کماری اور ان کی کنیزیں دربدر پھر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کو نہیں روکا جائے گا بلکہ ان جلسوں میں سہولیات فراہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔