ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، پی پی چیئرمین
ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، پی پی چیئرمین

جیالے گھروں سے نکلیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ لائیں، بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ جیالے گھروں سے باہر نکلیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ لے کر آئیں۔
انہوں نے لاہور پہنچنے کے بعد بلاول ہاؤس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبرکومینارپاکستان پر منعقد ہونے والے جلسے کو ہرصورت میں کامیاب بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیالے گھروں سے باہرنکلیں اورلوگوں کو جلسہ گاہ لے کرآئیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبرکے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔