اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔فائل فوٹو
اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔فائل فوٹو

بڑا اعلان۔سندھ اسمبلی میں پی پی ارکان کو استعفے جمع کرانے کا حکم

پی ڈی ایم کی حکومت گراؤ تحریک میں اہم موڑآ گیا،تحریک ایک قدم اورآگے بڑھ گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاؤس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اراکین سندھ اسمبلی کواسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریرکردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔

یاد رہے پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔