انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکارکردیا ہے۔فائل فوٹو
انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکارکردیا ہے۔فائل فوٹو

مریم نوازکی جانب سے ریلی نکالے جانے پر مقدمات کی بھرمار

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازکی جانب سے ریلی نکالنے جانے پراچھرہ، گوالمنڈی اور لوہاری تھانے میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریرکی دفعات شامل ہیں۔

مقدمات میں مریم نواز سمیت200 ن لیگی رہنماؤں اورسیکڑوں لیگی کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کے الزام میں مریم نواز نے جس ہوٹل میں کھانا کھایا اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہوری گیٹ تھانے مین مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا۔  مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمان کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔

لیگی رہنما  کامران کاشف گجر محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزنگ تھانے میں مقدمہ مریم نواز  لیگی رہنما سمیت دو سو سے زائد کارکنوں کے خلاف درج ہے۔  پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر در ج کیا ہے۔

یاد رہے گزشہ روز مینار پاکستان جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نوازکی قیادت میں گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی نکالی گئی تھی۔