جلسہ گاہ میں خواتین کی انٹری کے لیے گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
جلسہ گاہ میں خواتین کی انٹری کے لیے گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

’’ مینارِ پاکستان جلسہ۔ کس گیٹ سے کون آئے گا‘‘

لاہورکے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہونے جا رہا ہے، پارک کے 6 گیٹ ہیں اور جلسے کی انتظامیہ کی جانب سے طے کرلیا گیا ہے کہ کس گیٹ سے کون آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کے گیٹ نمبر 1 کو مرکزی قیادت کی آمد و رفت کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔گیٹ نمبر 2 اور3 کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، گیٹ نمبر 4 اور 6 سے مرد حضرات جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔جلسہ گاہ میں خواتین کی انٹری کے لیے گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں 8 بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئی ہیں۔

ینارِ پاکستان کے گرائونڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاءکے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔مسلم لیگ نون کی طرف سے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کے لیئے آج ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن اور دیگر رہنما نون لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچیں گے جہاں ان کے لیے ظہرانے کا انعقاد کیا گیا ہے۔