بابراعظم انکوائری میں شامل نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
بابراعظم انکوائری میں شامل نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ دورہ۔قومی ٹیم پر انجریز کی مصیبت آن پڑی

ومی ٹیم کے کپتان بابراعظم انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے باعث ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے تاہم ان کے بعد اب مزید پریشان کن خبر یہ ہے کہ شاداب خان اور امام الحق بھی ان فٹ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ابھی آئیسولیشن کے مسائل سے باہر نہیں نکلی تھی اب اسے انجری نے چاروں طرف سے گھیر لیاہے ، بابراعظم سے ایک روز قبل امام الحق کے بھی انگوٹھے پر ٹریننگ سیشن کے دوران گیند لگی تھی اور فریکچر ہوا جس کے باعث ڈاکٹرز نے امام الحق کو بھی 12 روز آرام کا مشورہ دیاہے ۔

انجری کے باعث امام الحق 17 دسمبر سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف وانگرے میں شروع ہونے والے واحد چار روزہ ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہو گے ، امام الحق نے دو رز قبل ہی کوئنز میں قومی ٹیم کو جوائن کیاہے ۔

ان کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے وائس کیپٹن شاداب خان بھی ان فٹ ہیں اور وہ ٹانگ میں کھنچاﺅ محسوس کر رہے ہیں ،وہ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

ٹریننگ سیشن کے دوران بابراعظم کے بھی انگوٹھے میں گیند لگنے کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے میں انگوٹھے میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی ، ڈاکٹرزنے بابراعظم کو 12 روز کیلیے آرام کا مشورہ دیدیاہے ہے اس کے بعد وہ ہلکی پھلکی ٹریننگ کر سکتے ہیں لیکن وہ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی قیادت نہیں کر سکیں گے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو رہاہے ، دوسر امیچ 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔