فیکٹریوں اورعمارتوں میں لگی آگ کو بروقت بجھانا ممکن ہو سکے گا۔فائل فوٹو
فیکٹریوں اورعمارتوں میں لگی آگ کو بروقت بجھانا ممکن ہو سکے گا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا کراچی کے لیے 50 فائر ٹینڈرزکا تحفہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے 50 فائر ٹینڈرزکے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمران خان کے اعلان کے بعد 7 ہزار لیٹر پانی اورفوم کی صلاحیت کے حامل 50 فائرٹینڈرز جلد کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب بحری جہازکے ذریعے 2 واٹر باوزر بھی کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جس سے فیکٹریوں اورعمارتوں میں لگی آگ کو بروقت بجھانا ممکن ہو سکے گا۔

اس ضمن میں وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی کہتے ہیں کراچی کے لیے ایسا تحفہ بھیجنے پر وزیراعظم کا مشکور ہوں۔