وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو
وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو

کراچی کے منصوبے سب نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں۔سعید غنی

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہا کہ کراچی میں جو بھی منصوبے ہیں وہ سب نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں، یہ نواز شریف کے دیے گئے پیکجز کا کریڈٹ لے رہے ہیں، عمران خان نے اب تک کراچی میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ پچھلی بار گیس کے بحران کا الزام انہوں نے سندھ پر عائد کیا تھا، آج ان کو گیس لائن کی اجازت مل گئی، گیس لائن بچھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پورے ملک میں گیس کا شدید بحران ہے، حکومت نے گیس کے کارگو دنیا بھر میں سب سے مہنگے لیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ وفاق صوبوں کو پالتا ہے، جبکہ صوبے ملک کو چلاتے ہیں، صوبے کماتے ہیں تو اسلام آباد چلتا ہے، یہ اگر صوبوں کو دیتے ہیں تو کوئی احسان نہیں کرتے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ مافیاز کو سپورٹ کرتے ہیں، یہ غیر قانونی اور غیر آئینی کام ہے، ان کے غلط فیصلوں کا سب پر اثر پڑے گا۔ آج بھی پورے ملک میں گیس کا شدید بحران ہے، آج بھی ایل این جی کی جتنی ڈیمانڈ ہے اتنی موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر گیس ہوگی تو مہنگی ہو گی، ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز کی قیمتیں اس وقت آسمان پر ہیں، خدا کا واسطہ جان چھوڑو اس ملک کے عوام کی۔سندھ کے وزیر کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کے جو منٹس آئے اسے ہم نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ عقل و شعور سے پیدل ہیں اور قانون کا بھی پتہ نہیں۔

نہوں نے کہا کہ کلاس روم میں تعلیم حاصل کرنے کا کوئی نعم البدل نہیں، ہمارے پاس کبھی آن لائن تعلیم کا نظریہ ہی نہیں تھا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں طلبا کے پاس سہولتیں نہیں ہیں، آن لائن، ٹی وی چینل، ورچوئل، ریڈیو کا بھی آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے جس کے بعد تمام اراکین نے استعفے دے دیئے ہیں، اب یہ استعفے کب استعمال ہونے ہیں یہ فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات آئین کا حصہ ہیں، ہمیں ان میں حصہ لینا چاہئے، ہمیں ثابت کرنا ہے کہ لوگ تحریک انصاف سے بیزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بی بی کی برسی پر کسی کو نہ بھی بلاتے تو لوگ آتے۔