ایچ آر منیجرنے آکسیجن پلانٹ میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کیا تھا۔فائل فوٹو
ایچ آر منیجرنے آکسیجن پلانٹ میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کیا تھا۔فائل فوٹو

خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعہ۔ ڈائریکٹر سمیت 7 معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش

خیبرٹیچنگ ہسپتال کے واقعے پر انکوائری کمیٹی نے ہسپتال ڈائریکٹر سمیت 7 معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کر دی۔ پشاور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے واقعے پربنی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی غفلت کی وجہ سے آکسیجن کی فراہمی بروقت ممکن نہ ہو سکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر منیجرنے آکسیجن پلانٹ میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کیا تھا، یہ انکوائری رپورٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا کو پیش کی جائے گی۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق معطل ملازمین کی جگہ عارضی بنیادوں پرسٹاف بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اورآکسیجن پلانٹ کے لیے ایک اسسٹنٹ بائیو میڈیکل انجینئراور2 بائیو میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کیے گئے ہیں جبکہ مزید سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔