آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔فائل فوٹو
  آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔فائل فوٹو

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہرکوزندہ جلادیا

پاکپتن کے علاقے عارف والا میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہرکوزندہ جلا کرماردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ نے آشنا خادم کے ساتھ مل کراس کمرے کو آگ لگا دی جہاں غفوراوراس کا دوست ظفر موجود تھے،آگ لگنے سے ملزمہ نجمہ کا شوہرغفوراورظفربری طرح جھلس گئے جس پر دونوں کواسپتال لے جایا گیا جہاں غفوردم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق ملزمہ نے پہلے نشہ آورچیزکھلا کر دونوں کو بے ہوش کیا، پھرکمرے کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرارہو گئے ہیں جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔