1945 میں پیدا ہونے والے سابق فاسٹ بولر رابن جیکمین کو 2012 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انتقال کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی
1945 میں پیدا ہونے والے سابق فاسٹ بولر رابن جیکمین کو 2012 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انتقال کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی

سابق انگلش بولر اور معروف کمنٹیٹر رابن جیکمین انتقال کر گئے

کیپ ٹاون: انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور معروف بین الاقوامی کمنٹیٹر رابن جیکمین انتقال کر گئے۔
1945 میں پیدا ہونے والے سابق فاسٹ بولر رابن جیکمین کو 2012 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انتقال کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔
رابن جیکمن نے 1981 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 4 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن جیکمین کمنٹیری سے وابستہ ہو گئے تھے۔