موجودہ کورونا ویکسین وائرس کے خلاف 70فیصد تک کارآمد ہے۔فائل فوٹو
موجودہ کورونا ویکسین وائرس کے خلاف 70فیصد تک کارآمد ہے۔فائل فوٹو

کورونا ہرہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے۔ ڈاکٹرعطاالرحمن

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطاالرحمن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ہر ہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے، تعلیمی ادارے مزید دو ماہ تک نہ کھولے جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین نے بتایا کہ جلسے جلوسوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں اس لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر کے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں 109 جینیاتی تبدیلیاں آئی ہیں جس سے خطرہ بڑھ چکا ، اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آنے پر پورا یورپ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو بھی اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دینا چاہیے تاکہ وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔